
ہاٹ لائن نیوز : پاک امریکا تعلقات اور دیگر امور پر بات چیت کے لیے اعلیٰ سطح کا امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پہنچنے والے امریکی وفد کی قیادت پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ کر رہی ہیں جو 12 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق الزبتھ ہورسٹ اپنے دورہ پاکستان کے دوران نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کریں گی جس میں وہ پاک امریکا تعلقات کی بہتری اور باہمی تعاون کے فروغ پر بات کریں گی۔
پاکستان اور امریکی وفود کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں کالعدم تنظیموں اور پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور دہشت گردوں کی فہرستوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔









