گلین میکسویل کب تک کرکٹ کھیلے گئے

0
307
گلین میکسویل کب تک کرکٹ کھیلے گئے

ہاٹ لائن نیوز : آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے حوالے سے دلچسپ بیان دے دیا۔

آسٹریلیا کو ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے گلین میکسویل نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وہ چلنے کے قابل ہیں آئی پی ایل کھیلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میرے کیریئر کے لیے بہت اچھی رہی، میں جن لوگوں سے ملا اور جن کوچز کے تحت کھیلا وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں نمایاں نام تھے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے کہا کہ آپ ڈی ویلیئرز، کوہلی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ لگاتار دو ماہ کھیلتے ہیں جس سے سیکھنے میں مدد ملتی ہے۔

گلین میکسویل نے اپنا پہلا سیزن دہلی ڈیئر ڈیولز (کیپٹلز) کے لیے سال 2012 میں کھیلا اور بعد میں ممبئی انڈینز میں شمولیت اختیار کی۔

آل راؤنڈر گزشتہ تین سیزن سے رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کا حصہ ہیں، گزشتہ سال ان کی نیلامی 14.25 کروڑ روپے میں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے افتتاحی میچ میں میلبورن سٹارز کی قیادت کریں گے۔

Leave a reply