خاتون نے بالوں سے عالمی ریکارڈ بنادیا

0
314
خاتون نے بالوں سے عالمی ریکارڈ بنادیا

ہاٹ لائن نیوز : 32 سال سے اپنے بال نہیں کٹوانے والی بھارتی خاتون نے سب سے لمبے بالوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ سمیتا شریواستو نے 14 سال کی عمر سے اپنے بال نہیں کاٹے اور اب ان کے بال 7 فٹ 9 انچ ہیں۔

دنیا میں سب سے لمبے بالوں والے شخص کا ریکارڈ رکھنے والی سمیتا نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ وہ 1980 کی دہائی کی ہندی فلموں کی اداکاراؤں کے لمبے بالوں کے انداز سے متاثر تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت میں روایتی طور پر دیویوں کے بال بہت لمبے ہوتے ہیں۔ ہندوستانی معاشرے میں بال کاٹنا برا شگون سمجھا جاتا ہے ۔

سمیتا نے کہا کہ ان کا مستقبل قریب میں اپنے بال کاٹنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Leave a reply