
ہاٹ لائن نیوز : منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہی کی ہمراہی ملزمہ سائرہ انور کے خلاف مقدمہ میں اہم پیشرفت ہوئی ۔
عدالت نے پرویز الہی سمیت دیگر ملزموں کے خلاف مکمل چالان طلب کر لیا ، ایڈیشنل سیشن جج نواز بھٹی نے کیس پر سماعت کی ، عدالت نے آئیندہ سماعت 11 دسمبر کو مکمل چالان طلب کر لیا ، عدالت نے ملزمہ سائرہ انور کی حاضری لگائی۔
یاد رہے کہ ملزمہ سائرہ انور سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔









