پی ٹی آئی جلسہ : اہم فیصلہ آگیا 

0
289
پی ٹی آئی جلسہ : اہم فیصلہ آگیا 

 

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کو پانچ اضلاع میں جلسے ،ریلیاں اور کارنر میٹنگز کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کو درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی

جسٹس علی باقر نجفی نےکہاکہ کچھ ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا رہے ہیں ، الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد قانون و آئین کے مطابق سیاسی سرگرمیاں کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے ، ڈپٹی کمشنرز مکمل ضابطہ اخلاق بنا کر درخواستوں پر فیصلہ کریں ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے زبیر کسانہ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے پانچ اضلاع میں سیاسی سرگرمیوں کےلیے ڈپٹی کمشنرز کو درخواستیں دیں ، حافظ آباد ،گوجرانوالہ ،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب ،نارووال کے ڈپٹی کمشنرز کو درخواستتیں دیں ، ڈپٹی کمشنرز نےدرخواستوں پرکوئی کارروائی نہیں کی لہذا عدالت ڈپٹی کمشنرز کو منظور کرنے کی ہدایت جاری کرے ۔

عدالت نے تمام ڈی سیز کو درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ۔

Leave a reply