چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے اختیارات رجسٹرار کو سونپ دئیے

0
284
چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے اختیارات رجسٹرار کو سونپ دئیے

 

 

ہاٹ لائن نیوز : چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے بہت سے انتظامی اختیارات رجسٹرار کو سونپ دیے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے کئی انتظامی اختیارات رجسٹرار کو سونپ دیے ہیں جس کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق معاملات میں مکمل طور پر بااختیار ہو جائیں گے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق معاملات پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ آڈٹ اور ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق معاملات بھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سےدیں گے۔

سپریم کورٹ کے سالانہ بجٹ پلان کو بھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے ہی حتمی شکل دیں گے

Leave a reply