نواز شریف کی جیت کون مانے گا ؟

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسے الیکشن میں نواز شریف جیت بھی گئے تو کون یقین کرے گا۔
فواد چوہدری نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50 سال کی سیاست کے بعد بھی نواز شریف اس انداز میں وزیراعظم بنتے ہیں تو وہ کیسے وزیراعظم بنیں گے۔ ایسے الیکشن میں نواز شریف جیت گئے تو کون یقین کرے گا؟
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے۔ نواز شریف سیاسی درجہ حرارت کم کرنے میں کردار ادا کریں۔ ایوب خان کا دور معاشی نقطہ نظر سے اچھا تھا لیکن 1965 کا الیکشن ان کے گلے کا پھندا تھا۔ نواز شریف الیکشن اور سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان مذاکرات پہلے بھی ناکام نہیں ہوئے، مذاکرات اچھے رہے، مذاکرات میں کیا ہوا مجھے نہیں معلوم۔ پھر بھی 100% مذاکرات ہو سکتے ہیں اور ہونے چاہئیں۔









