
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی پائیدار ترقی، فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور کاشتکاروں کی معاشی بہتری کے لیے جدید تحقیق، زرعی مشینری اور ٹیکنالوجی کا فروغ ناگزیر ہے۔ حکومت اس مقصد کے لیے تحقیقی سرگرمیوں کی بھرپور معاونت کرے گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم (PMOS) کے تحت وزارت کی پیش رفت اور جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ PMOS وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور سرکاری اداروں کی کارکردگی جانچنے کا ایک مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔ اس نظام کے تحت مقرر کردہ اہداف اور مدت کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور کسی بھی قسم کی غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ PMOS کو مزید مؤثر بنانے کے ساتھ اداروں کے مابین رابطے اور باہمی تعاون کو بھی بہتر بنایا جائے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ زراعت ملکی معیشت کا اہم ستون ہے اور اس شعبے میں جدید تحقیق کو فروغ دے کر پیداوار میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ حکومت زرعی تحقیق کے لیے مالی اور انتظامی تعاون فراہم کرے گی تاکہ جدید طریقہ ہائے کاشت کے ذریعے فی ایکڑ پیداوار بڑھائی جا سکے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ زرعی مشینری تک کاشتکاروں کی آسان رسائی، پیداواری اخراجات میں کمی اور فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے ضروری ہے۔ اس حوالے سے جدید آلات کی دستیابی کو یقینی بنانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں زرعی اجناس ذخیرہ کرنے کی گنجائش بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، جبکہ کسانوں کے اندراج کے لیے میرا کسان ڈیجیٹل ایپلی کیشن بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ زرعی شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات کے تحت نیشنل ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیکیورٹی ایڈوائزری کونسل قائم کی گئی ہے، جس کے سیکریٹریٹ نے بھی کام شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی تنظیم نو کے حوالے سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔
شرکاء کو فصلوں کی انشورنس کی اہمیت سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے باعث کسانوں کو ہونے والے مالی نقصانات سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے زرعی انشورنس کی کوریج اور نظام کو بہتر بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر آئی ٹی









