ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

0
9
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (16 نومبر 2026): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں پاکستانی اور ایرانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم، ایرانی سفارتخانے کے نمائندوں اور دفتر خارجہ پاکستان کے حکام نے عباس عراقچی کا خیرمقدم کیا۔

دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق عباس عراقچی کے ہمراہ ایرانی صحافیوں کا ایک بڑا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، جس میں تقریباً 35 سے 40 صحافی شامل ہیں۔

اسلام آباد میں مصروفیات مکمل کرنے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عمان روانہ ہوں گے۔

Leave a reply