پاکستان نے نائیجیریا کو شکست دے کر پولو ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

0
22
پاکستان نے نائیجیریا کو شکست دے کر پولو ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے نائیجیریا کو 9-5 سے شکست دے کر آئندہ سال فروری میں یوروگوئے میں ہونے والے پولو ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے نائیجیریا میں منعقدہ زون ای پلے آف کوالیفائرز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

چار ملکی کوالیفائرز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستانی ٹیم نے میزبان نائیجیریا کو 5 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دی۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ کے تینوں میچز جیت کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم اس سے قبل ایران اور بھارت کو بھی شکست دے چکی تھی۔

تین مسلسل فتوحات کے بعد پاکستان نے فروری 2027 میں یوروگوئے میں شیڈول پولو ورلڈکپ میں اپنی جگہ یقینی بنا لی۔

Leave a reply