دسمبر میں شادی یا صرف افواہیں؟ صبا قمر نے خاموشی توڑ دی، دلچسپ انکشاف کردیا

0
0
دسمبر میں شادی یا صرف افواہیں؟ صبا قمر نے خاموشی توڑ دی، دلچسپ انکشاف کردیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ رواں سال دسمبر میں شادی کرنے والی ہیں، جس کے بعد ان کے مداحوں میں بھی اس حوالے سے تجسس پایا جا رہا تھا۔

تاہم صبا قمر نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ فی الحال ان کی توجہ اپنے کام پر مرکوز ہے۔

اداکارہ نے شادی سے متعلق خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں لکھا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ان کی دسمبر میں شادی کی افواہیں کون پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کام میں اس قدر مصروف ہیں کہ گھر جا کر آرام کرنے اور نیند پوری کرنے کا وقت بھی نہیں مل رہا۔

صبا قمر نے اپنی اسٹوری میں مزید مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی ان کی شادی ہونے والی ہے تو انہیں بھی دعوت نامہ بھیجا جائے، کیونکہ انہیں تاحال اپنی شادی کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

اداکارہ کے اس دلچسپ ردعمل کے بعد شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی حقیقت واضح ہوگئی ہے۔

Leave a reply