
پنجاب میں گنے کا نیا کرشنگ سیزن شروع ہوگیا ہے، جس کے لیے صوبائی حکومت نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کی تمام شوگر ملز کو گنے کی خریداری شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ گنے کی قیمت کا تعین مارکیٹ فورسز کے طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق رواں سال پنجاب میں 24 لاکھ 52 ہزار ایکڑ رقبے پر گنے کی کاشت کی گئی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔
گنے کی کاشت میں اضافے کے باعث رواں سیزن میں شوگر ملز کے لیے گنے کی خریداری اور کرشنگ کا عمل اہمیت اختیار کرگیا ہے۔









