خیرپور میں تیل وگیس کےذخائر دریافت، یومیہ 12.8 ملین مکعب فٹ گیس حاصل

0
13
خیرپور میں تیل وگیس کےذخائر دریافت، یومیہ 12.8 ملین مکعب فٹ گیس حاصل

خیرپور: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا ہے، جس سے ملک کے مقامی توانائی ذخائر میں اضافے کی توقع ہے۔

کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ اعلامیے کے مطابق بٹریسم نارتھ ویسٹ-1 (Buttress North West-1) کنویں سے گیس اور کنڈنسیٹ کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنویں کی آزمائشی پیداوار کے دوران یومیہ 12.8 ملین معیاری مکعب فٹ گیس جبکہ 175 بیرل کنڈنسیٹ حاصل کیا گیا۔ یہ ذخائر لوئر گورو فارمیشن کے بیسل سینڈز میں دریافت ہوئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کنویں کی کھدائی کا کام 21 اگست 2026 کو شروع کیا گیا تھا اور اسے 3 ہزار 732 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا۔

اس منصوبے میں او جی ڈی سی ایل 95 فیصد حصص کے ساتھ آپریٹر کی حیثیت رکھتی ہے، جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے پاس 5 فیصد حصص ہیں۔

کمپنی کے مطابق دریافت ہونے والی گیس کو قومی گیس نیٹ ورک میں شامل کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس پیش رفت سے ملکی سطح پر گیس کی دستیابی بہتر بنانے اور توانائی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے۔

Leave a reply