
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور مالی بوجھ کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے جولائی تا ستمبر 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین سے 23 ارب 33 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔
درخواست میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 38 ارب 92 کروڑ روپے جبکہ آپریشنز اینڈ مینٹی نینس اخراجات کی مد میں 5 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے برعکس انکریمنٹل پیکیج کے اثرات کی مد میں 29 ارب 25 کروڑ روپے کی کمی بھی مانگی گئی ہے۔
نیپرا درخواست کا جائزہ لینے کے بعد بجلی کے فی یونٹ نرخوں میں ممکنہ اضافے یا کمی سے متعلق فیصلہ کرے گا۔
درخواست کی سماعت 17 نومبر کو مقرر کی گئی ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔
واضح رہے کہ صارفین سے اضافی رقم کی وصولی کا حتمی فیصلہ نیپرا کی سماعت اور منظوری سے مشروط ہے۔









