
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر 9 نومبر 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق یومِ اقبال کے موقع پر ملک بھر کے سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔
علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہیں برصغیر کے عظیم مفکر، فلسفی اور شاعر کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔ ان کی شاعری نے مسلمانوں میں خودی، خود اعتمادی، اتحاد اور بیداری کا شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ ملک میں یومِ اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا سلسلہ کئی دہائیوں تک جاری رہا، تاہم 2015 میں یہ تعطیل ختم کر دی گئی تھی۔ اب نومبر 2026 میں وفاقی حکومت نے ایک بار پھر 9 نومبر کو سرکاری تعطیل بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔









