ہالی وڈ کے معروف ہدایت کار مائیکل مان حادثاتی فائرنگ سے زخمی، اسپتال منتقل

0
8
ہالی وڈ کے معروف ہدایت کار مائیکل مان حادثاتی فائرنگ سے زخمی، اسپتال منتقل

ہالی وڈ کے معروف فلم ساز اور ہدایت کار مائیکل مان حادثاتی طور پر گولی چلنے کے واقعے میں زخمی ہوگئے، تاہم طبی امداد کے بعد انہیں اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز امریکی شہر لاس اینجلس میں پیش آیا، جہاں 83 سالہ مائیکل مان نشانے بازی کی مشق کر رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ مشق کے بعد پستول ہولسٹر میں رکھتے ہوئے اچانک گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

واقعے کے فوراً بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی چوٹ معمولی نوعیت کی تھی اور اس سے جلد کے نیچے موجود بافتیں متاثر ہوئی تھیں۔ ضروری علاج کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

پولیس نے بھی ابتدائی طور پر واقعے کو حادثاتی فائرنگ قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق دستیاب معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مائیکل مان کا خود کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ مائیکل مان کا شمار ہالی وڈ کے نمایاں فلم سازوں میں ہوتا ہے۔ وہ جرائم اور سنسنی خیز موضوعات پر مبنی فلموں کے حوالے سے دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں ’ہیٹ‘، ’دی انسائیڈر‘ اور ’دی لاسٹ آف دی موہیکنز‘ شامل ہیں۔

Leave a reply