اوباما کی ایران جنگ پر ٹرمپ پر تنقید، تنازع کو غیر ضروری قرار دے دیا

0
19
اوباما کی ایران جنگ پر ٹرمپ پر تنقید، تنازع کو غیر ضروری قرار دے دیا

واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کے خلاف جنگ اور معاشی صورتحال پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تنازع کے جواز پر سوالات اٹھا دیے۔

اوہائیو میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے، اس کے باوجود جنگ شروع کرنے کا فیصلہ قابلِ سوال ہے۔ ان کے مطابق اس تنازع کے نتائج امریکی حکومت کے بیان کردہ مقاصد سے مختلف دکھائی دے رہے ہیں۔

اوباما نے مؤقف اختیار کیا کہ جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کی اہمیت اور وہاں ایران کے اثرورسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازع کی ضرورت نہیں تھی اور اس کے اثرات خطے سے آگے بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

سابق صدر نے امریکا میں بڑھتی مہنگائی پر بھی ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور موجودہ حالات میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا مسئلہ مزید اہم ہو گیا ہے۔

اوباما نے انتخابی مہم کے دوران سیاسی اشتہارات اور وائٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش پر بھی طنزیہ تبصرے کیے۔

ان کا اوہائیو کا دورہ ڈیموکریٹک امیدواروں شیروڈ براؤن اور ایمی ایکٹن کی حمایت کے لیے تھا۔ دونوں امیدوار اپنے ریپبلکن حریفوں کے خلاف انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

Leave a reply