اداکارہ ایمن سلیم کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

0
15
اداکارہ ایمن سلیم کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

اداکارہ ایمن سلیم نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے عملی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے۔ سابق پاکستانی کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی نے ایک تقریب کے دوران پارٹی کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔

ایمن سلیم کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سے متاثر رہی ہیں۔ ان کے مطابق بے نظیر بھٹو کی زندگی اور جدوجہد نے بہت سی خواتین کو متاثر کیا ہے۔

اداکارہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو اپنے لیے خوشی اور فخر کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ قدم محض سیاسی فیصلہ نہیں بلکہ اپنے ملک اور عوام کے ساتھ ایک عہد کی حیثیت رکھتا ہے۔

ایمن سلیم نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کرنے کی کوشش کریں گی۔

ان کی جانب سے سیاست میں آنے کے اعلان کے بعد اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

Leave a reply