
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
جوڑے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری شیئر کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے بیٹے کا نام سید ازمر حسین کمال گیلانی رکھنے کا اعلان بھی کیا۔
امیر گیلانی نے اسپتال سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ اپنے نومولود بیٹے کے کان میں اذان دیتے دکھائی دیے۔ ویڈیو میں اداکار نے اپنے بیٹے کے نام ازمر کے معنی بھی بیان کیے اور اسے شیر سے تعبیر کیا۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ دونوں فروری 2025 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز حلقوں کی جانب سے جوڑے کے لیے خوشیوں، صحت اور روشن مستقبل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔









