پنجاب میں موسم سرما کے لیے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

0
28
پنجاب میں موسم سرما کے لیے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

محکمہ تعلیم پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار 16 اکتوبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک نافذ العمل رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں سنگل شفٹ اور ڈبل شفٹ کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے لیے الگ الگ اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔

سنگل شفٹ اسکولوں کے اوقات کار

نئے شیڈول کے مطابق سنگل شفٹ والے اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز تدریسی سرگرمیاں صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک جاری رہیں گی۔

ڈبل شفٹ اسکولوں کا نیا شیڈول

ڈبل شفٹ والے اسکولوں میں پیر سے جمعرات تک صبح کی شفٹ صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک ہوگی، جبکہ دوسری شفٹ دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہے گی۔

جمعہ کے روز ڈبل شفٹ اسکولوں کی شام کی شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک ہوگی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کا اطلاق مقررہ مدت کے دوران ہوگا، جس کے تحت تعلیمی ادارے موسم سرما میں نئے اوقات کار کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

Leave a reply