صدر زرداری سے یورپی کمشنر کی ملاقات، غیر قانونی نقل مکانی پر تبادلہ خیال

0
26
صدر زرداری سے یورپی کمشنر کی ملاقات، غیر قانونی نقل مکانی پر تبادلہ خیال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ امور میگنس برونر نے ایوان صدر میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات، غیر قانونی نقل مکانی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام سمیت قانونی ہجرت کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری نے بتایا کہ یورپی یونین کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 18 ماہ میں پاکستان سے غیر قانونی نقل مکانی کے واقعات میں 64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صدر مملکت کے مطابق پاکستان نے اس عرصے میں غیر قانونی نقل مکانی کی روک تھام کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی ہے۔
اس موقع پر یورپی کمشنر میگنس برونر نے غیر قانونی نقل مکانی کی روک تھام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
ملاقات میں دونوں جانب سے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور قانونی نقل مکانی کے لیے سہولتیں بہتر بنانے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

Leave a reply