بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار آر جے مِٹے 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

0
13
بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار آر جے مِٹے 34 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

مشہور امریکی ٹی وی سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ میں والٹر وائٹ جونیئر کا کردار ادا کرنے والے اداکار آر جے مِٹے 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ان کا انتقال امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر براؤنس وِل میں ہوا۔ ان کی ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی نے موت کی تصدیق کی ہے، تاہم وجہ سامنے نہیں آئی۔

آر جے مِٹے سیریبرل پالسی کا شکار تھے اور انہوں نے اپنی اداکاری کے ساتھ معذور افراد کے حقوق اور اسکرین پر ان کی بہتر نمائندگی کے لیے بھی کام کیا۔

’بریکنگ بیڈ‘ میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا اور معذوری سے متعلق آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Leave a reply