احتجاج میں شرکت پر بالی وڈ اداکار عمران خان پولیس کی حراست میں آگئے

0
27
احتجاج میں شرکت پر بالی وڈ اداکار عمران خان پولیس کی حراست میں آگئے

ممبئی: بالی وڈ اداکار عمران خان کو ممبئی میں انتخابی فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج میں شرکت پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اداکار نے پولیس وین سے اپنی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ وہ ’’ڈرائیو پر جارہے ہیں‘‘۔

 10 اکتوبر کو کرانتی میدان میں کاکروچ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے کیلیے مظاہرہ کیا تھا۔ پولیس کا یہ مؤقف ہے کہ احتجاج کیلیے باقاعدہ اجازت نہیں لی گئی، جب کہ پارٹی کارکنوں کاکہنا ہے کہ انہوں نے ای میل کےذریعےسےاجازت مانگی تھی۔

43 سالہ عمران خان، اداکار عامر خان کے بھانجے ہیں اور سماجی و سیاسی معاملات پر اظہارِ خیال کرتے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں بھی اسی معاملے پر احتجاج ہوا، جہاں تقریباً 1500 افراد کو حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا گیا۔ سی جے پی انتخابی فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ان اطلاعات کی آزادانہ تصدیق ضروری ہے۔

Leave a reply