
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر پشاور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات دوم 2026 کے بعض پرچے ملتوی کر دیے ہیں۔
پشاور بورڈ کے مطابق 7، 8، 9 اور 10 اکتوبر کو ہونے والے میٹرک کے امتحانات اب مقررہ شیڈول کے مطابق نہیں ہوں گے۔ ملتوی کیے گئے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بورڈ حکام نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئی تاریخوں کے اعلان کے لیے پشاور بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے آئندہ اعلامیے کا انتظار کریں۔
حکام کے مطابق 10 اکتوبر کے بعد ہونے والے دیگر امتحانات موجودہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی جاری رہیں گے، ان کے شیڈول میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔









