اسلام آباد پولیس کے 27 لا افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا

0
12
اسلام آباد پولیس کے 27 لا افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا

اسلام آباد پولیس میں خدمات انجام دینے والے 27 لا افسران کی ملازمتیں ختم کر دی گئی ہیں، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ لا افسران کو مختلف اوقات میں ابتدائی طور پر تین ماہ کی عارضی مدت کے لیے تعینات کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں ان کی مدتِ ملازمت میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی۔

حکام کے مطابق فارغ کیے جانے والے لا افسران کی تعیناتیاں یکم اپریل 2023 سے 3 ستمبر 2026 کے دوران عمل میں آئی تھیں۔

ملازمت سے فارغ کیے گئے افسران میں پولیس کے ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی)، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) بھی شامل ہیں۔

Leave a reply