گوگل میپس میں ڈرائیونگ کو آسان بنانے والا نیا فیچر

0
27
گوگل میپس میں ڈرائیونگ کو آسان بنانے والا نیا فیچر

گوگل نے ڈرائیورز کے لیے گوگل میپس میں ایک نیا فیچر متعارف کرانا شروع کر دیا ہے، جس کے ذریعے راستے میں آنے والے ٹریفک سگنلز اور اسٹاپ سائنز سے متعلق معلومات زیادہ نمایاں انداز میں فراہم کی جائیں گی۔

یہ سہولت فی الحال اینڈرائیڈ آٹو استعمال کرنے والے محدود صارفین کو دستیاب ہے۔ نئے فیچر کے تحت گوگل میپس سفر کے دوران آگے موجود ٹریفک لائٹس اور اسٹاپ سائنز کے بارے میں پاپ اپ الرٹ دکھائے گا۔

اس سے پہلے ایسی معلومات نقشے پر ہی دکھائی جاتی تھیں، تاہم نئی اپ ڈیٹ کے بعد انہیں الگ الرٹس کی صورت میں نمایاں کیا جا رہا ہے، تاکہ ڈرائیور راستے کے اہم ٹریفک اشاروں سے بروقت آگاہ رہیں۔

یہ فیچر خاص طور پر طویل سفر یا ایسے راستوں پر کارآمد ثابت ہوسکتا ہے جہاں ڈرائیور کو سڑکوں اور ٹریفک نظام سے زیادہ واقفیت نہ ہو۔

گوگل نے ابھی اس سہولت کو محدود پیمانے پر جاری کیا ہے، تاہم توقع ہے کہ آنے والے دنوں یا ہفتوں میں اسے مزید صارفین کے لیے بھی متاح کر دیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق مستقبل میں اس نوعیت کی سہولت آئی فون صارفین کے لیے ایپل کار پلے پر بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Leave a reply