حماس کا فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب روڈ میپ پر اتفاق کا دعویٰ

0
12
حماس کا فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب روڈ میپ پر اتفاق کا دعویٰ

حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تنظیم گزشتہ اکتوبر فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب لے جانے والے ایک مجوزہ روڈ میپ پر اتفاق کر چکی تھی۔
قطری نشریاتی ادارے العربی کو انٹرویو دیتے ہوئے خلیل الحیہ نے بتایا کہ اس منصوبے کا آغاز غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے ہوگا اور بعد ازاں اسے فلسطینی ریاست کے قیام تک آگے بڑھانے کی بات کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ روڈ میپ میں حماس کے ہتھیاروں کا معاملہ بھی شامل ہے، تاہم تنظیم کو غیر مسلح کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے براہِ راست جواب نہیں دیا اور اس حوالے سے مزید تفصیلات پیش نہیں کیں۔
خلیل الحیہ کے مطابق حماس فلسطینی دھڑوں کے درمیان قومی اتحاد کے تحت انتخابات میں حصہ لینے پر آمادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد کے لیے انتخابی عمل اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
7 اکتوبر کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے حماس رہنما نے اسے اسرائیلی قبضے کے خلاف ردعمل قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ منصوبہ غزہ میں جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے تک محدود نہیں بلکہ اس کے بعد کے مراحل اور فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب پیش رفت کو بھی شامل کرتا ہے۔

Leave a reply