
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک نئی اسٹوری نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔
آئمہ بیگ نے اپنی تصویر کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی حیثیت ’’سنگل‘‘ لکھی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ سیاہ لباس میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کی اسٹوری سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر فیشن ڈیزائنر زین احمد کے ساتھ ان کے تعلق اور ممکنہ علیحدگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔
تاہم آئمہ بیگ نے تاحال اپنی اسٹوری کے ذریعے پیدا ہونے والی ان قیاس آرائیوں کی کوئی واضح وضاحت نہیں کی اور نہ ہی زین احمد سے علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے اگست 2025 میں کینیڈا میں مقیم فیشن ڈیزائنر زین احمد سے شادی کی تھی۔ شادی کے چند ماہ بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی گردش کرنے لگی تھیں۔









