نوجوان سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے سے محتاط رہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

0
25
نوجوان سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے سے محتاط رہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر موجود معلومات اور پروپیگنڈے سے متاثر ہونے کے بجائے حقائق کی بنیاد پر اپنی رائے قائم کریں اور ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے ایک وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ وفد میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنیوالے طلبہ شامل تھے۔

ملاقات میں پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال، خطے اور دنیا میں ہونے والی اہم پیش رفت سمیت امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوانوں کی تعلیم، پیشہ ورانہ مہارتوں اور کاروباری صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں تجزیاتی اور حقائق پر مبنی سوچ اپنانے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں نوجوانوں کو نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا اور ملک کی تعمیر و ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

وفد کے ارکان نے پاکستان میں اپنے قیام اور دورے کے تجربے کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی اور گرمجوشی کو سراہا۔ طلبہ نے پاکستان میں موجود مختلف مواقع اور صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا۔

Leave a reply