جیا علی نے شوہر کی پہلی شادی سے متعلق اہم انکشاف کردیا

0
8
جیا علی نے شوہر کی پہلی شادی سے متعلق اہم انکشاف کردیا

پاکستانی اداکارہ اور سابق ماڈل جیا علی نے اپنے شوہر عمران کی پہلی شادی اور خاندانی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کئی اہم باتیں بیان کی ہیں۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں جیا علی نے بتایا کہ وہ عمران سے شادی کے وقت ان کے ماضی اور پہلی شادی سے مکمل طور پر واقف تھیں۔ ان کے مطابق عمران کی پہلی شادی 22 برس کی عمر میں ہانگ کانگ میں مقیم ایک چینی خاتون سے ہوئی تھی، جس سے ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق عمران اور ان کی پہلی اہلیہ کے درمیان طلاق کو کئی سال گزر چکے ہیں، تاہم دونوں اب بھی ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور اپنی بیٹیوں کی پرورش میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جیا نے بتایا کہ جب انہوں نے عمران سے شادی کی تو ان کی پہلی شادی ختم ہوئے تقریباً دس برس گزر چکے تھے۔

جیا علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران کے رویے اور بطور والد ان کی ذمہ داری کو دیکھا اور اسی بنیاد پر ان کے بارے میں مثبت رائے قائم ہوئی۔ ان کے مطابق جو شخص اپنے بچوں کی ذمہ داری اچھی طرح نبھاتا ہے، وہ ایک اچھا شریکِ حیات بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

اپنی سوتیلی بیٹیوں سے تعلق کے بارے میں جیا نے بتایا کہ دونوں لڑکیوں کے ساتھ ان کی اچھی قربت ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کا عمران کی سابقہ اہلیہ کے ساتھ کوئی قریبی ذاتی تعلق نہیں ہے اور وہ اسے ضروری بھی نہیں سمجھتیں۔

جیا علی کی شادی عمران سے 2021 میں ہوئی تھی۔

Leave a reply