پیٹرول کی قیمت میں چھپا بڑا راز، شہری فی لیٹر کتنا اضافی دے رہے ہیں؟

0
10
پیٹرول کی قیمت میں چھپا بڑا راز، شہری فی لیٹر کتنا اضافی دے رہے ہیں؟

اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹیکسز، لیوی اور مختلف مارجنز کا حصہ صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈال رہا ہے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 130 روپے 75 پیسے ٹیکس، لیوی اور مارجنز کی مد میں شامل ہیں۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ایک لیٹر کی بنیادی لاگت 245 روپے 82 پیسے بتائی گئی ہے، جبکہ صارفین کے لیے اس کی مقررہ قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 122 روپے 47 پیسے مختلف ٹیکسز، لیوی اور مارجنز کی مد میں شامل کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمت اور بنیادی لاگت کے درمیان نمایاں فرق موجود ہے۔

Leave a reply