آزاد کشمیر کی کرسی کا فیصلہ؟ شریف برادران کی ملاقات میں کیا طے ہوا

0
41
آزاد کشمیر کی کرسی کا فیصلہ؟ شریف برادران کی ملاقات میں کیا طے ہوا

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال کے ساتھ آزاد کشمیر کے سیاسی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی۔ اس دوران آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب سمیت آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے شاہ غلام قادر اور طارق فاروق کے نام زیرِ غور ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں میں سے کسی ایک رہنما کو حتمی طور پر اس منصب کے لیے نامزد کیا جائے گا۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف جاتی امراء سے روانہ ہوگئے۔ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

Leave a reply