ڈیزل کی قیمت میں کمی، مال بردار گاڑیوں کے کرایے 10 فیصد کم کرنے کا فیصلہ

0
10
ڈیزل کی قیمت میں کمی، مال بردار گاڑیوں کے کرایے 10 فیصد کم کرنے کا فیصلہ

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر کمی کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کے صدر نبیل محمود طارق نے ڈیزل کی قیمت کم کرنے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے سامان کی ترسیل کے اخراجات میں کمی آنے کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ شعبہ مشکلات کا شکار تھا، تاہم ڈیزل سستا ہونے سے کاروباری سرگرمیوں پر دباؤ کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فائدہ کاروباری طبقے اور عام صارفین تک منتقل کرنے کے لیے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

نبیل محمود طارق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیزل کی کم قیمت کو کم از کم ایک ہفتے تک برقرار رکھا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز، تاجروں اور صارفین کو اس فیصلے کے حقیقی فوائد حاصل ہوسکیں۔

Leave a reply