
فلم ’آئس پرنسس‘ سے شہرت حاصل کرنے والی امریکی اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے ترجمان نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، تاہم ان کی موت کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔
ہیڈن پنیٹیئر نے امریکی ٹیلی وژن کی مختلف معروف سیریز کے علاوہ متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 2005 میں ریلیز ہونے والی ڈزنی کی فلم ’آئس پرنسس‘ میں انہوں نے اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ کے ساتھ کام کیا تھا۔
مشیل ٹریچٹن برگ بھی گزشتہ برس فروری میں 39 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
ہیڈن پنیٹیئر کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں اور شوبز حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔








