پولیس مقابلہ: 54 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت ہلاک

0
194
پولیس مقابلہ: 54 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : تھانہ مترو کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ/ 54 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بدنامِ زمانہ ، میراں پور میلسی کا رہائشی جاوید جوئیہ نامی ڈاکو جو میلسی پولیس کو 54 مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور جسے مترو تحصیل میلسی پولیس نے چند روز قبل گرفتار کیا تھا، کو پولیس ریکوری کے لیے لیجا رہی تھی جب وہ دوکوٹہ کے نزدیک بستی حاجی عارف باکھری لالی پور ، پہنچے تو مبینہ طور نامعلوم ملزمان نے اپنے ساتھی جاوید کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لیے سیدھی فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے نتیجہ میں ڈاکو جاوید اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ جبکہ اسکے ساتھی فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، جنکی گرفتاری کیلئے تمام اہم راستوں پر ناکہ بندی کردی گئی ۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم *تھانہ لوہاری گیٹ ملتان* ، صدر کہروڑ پکا ، *تھانہ سیتل ماڑی ملتان* ، اور مترو کے 54 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ ایس ایچ او تھانہ مترو امجد صدیق نے ہلاک ہونے ملزم کوپوسٹ مارٹم کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Leave a reply