500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں کون شامل ؟

0
290
500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں کون شامل ؟

ہاٹ لائن نیوز : دنیا کے 500 سب سے زیادہ بااثر مسلمان” پہلی بار 2009 میں شائع ہوا تھا۔ یہ ایک سالانہ اشاعت ہے جو دنیا کے سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی درجہ بندی کرتی ہے۔ اس کا اہتمام عمان، اردن میں رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے کیا تھا۔

اس سال کی اشاعت میں سویلین اور فوجی حکمرانوں سے لیکر مخیر حضرات تک مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے نام شامل ہیں، جنہوں نے اپنے غیر معمولی کاموں کیوجہ سے اپنے شعبوں میں پہچان حاصل کی ہے۔

فہرست میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ پاکستان کی مذہبی شخصیات مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، مولانا نذر رحمان ، مولانا محمد الیاس عطار قادری کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی، شرمین عبید چنائے، عابدہ پروین، نعت خواں اویس رضا قادری اور مخیر حضرات پروفیسر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی بھی فہرست میں شامل ہیں۔

Leave a reply