50 سےزائد ممالک کا ہنگامی بنیادوں پرامریکہ سےرابطہ

0
216
50 سےزائد ممالک کا ہنگامی بنیادوں پرامریکہ سےرابطہ

امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف کے اعلان کے بعد 50 سے زائد ممالک نے ہنگامی بنیادوں پر امریکہ سے رابطہ شروع کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ، وائٹ ہاؤس کے اعلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 50 سے زیادہ ممالک نے تجارت کی بات چیت شروع کرنے کے لئے امریکہ سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق ، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بریسنٹ نے نرخوں کے دفاع میں کہا ہے کہ 50 سے زیادہ ممالک نے محصولات میں نرمی کے لئےرابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ممالک جانتے ہیں کہ انہیں ان ٹیکسوں کے ضیاع کا سامنا کرنا پڑے گا ، معاشی بحران کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ صرف ٹرمپ ہی امریکی ٹیرف میں نرمی کرنیکا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

Leave a reply