40 ہزار پاکستانی زائرین غائب ہونے کا انکشاف

0
188
40 ہزار پاکستانی زائرین غائب ہونے کا انکشاف

40 ہزار پاکستانی زائرین غائب ہونے کا انکشاف

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ 40 ہزار پاکستانی زائرین ایران، عراق اور شام ایران جا کر غائب ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں زائرین کہاں گئے ہیں ؟ حکومت کے پاس کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، شام، ایران اور عراق نے بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔

حکومت نے ان زائرین کو منظم کرنے کے لئے ایک نیا کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کروایا ہے، اب زائرین صرف مخصوص رجسٹرڈ گروپس کے ساتھ ہی سفر کر سکیں گے، انہوں نے کہا کہ اب تک چودہ سو سے زائد کمپنیوں نے رجسٹریشن کے لئے درخواستیں جمع کروائی ہیں، شام، عراق اور ایران کے مقدس مقامات کی زیارات کا نیا مربوط نظام لائیں گے۔

Leave a reply