
3 پی ٹی آئی ارکان کو نااہل قرار دے دیا گیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکن اسمبلی سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت نے اعجاز چوہدری کو 9 مئی کے کیس میں مجرم قرار دے کر دس سال کی سزا سنائی ہے، اعجاز چوہدری 63 ون ایچ کے تحت نااہل ہو گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے این۔ اے 66 سے پی۔ ٹی۔ آئی کے رکن اسمبلی احمد چٹھہ اور پی پی 87 سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد کو بھی نااہل قرار دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے بعد پی۔ ٹی۔ آئی ارکان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔








