22 سال بعد ” سکائپ ” کو بند کر دیا گیا

0
151
22 سال بعد " سکائپ " کو بند کر دیا گیا

22 سال بعد ” سکائپ ” کو بند کر دیا گیا

مائیکرو سافٹ نے بائیس سال کے بعد زمانے کی مقبول سروس ’اسکائپ‘ کو بند کر دیا، ابتدائی انٹرنیٹ کالنگ سروس اسکائپ بائیس سال کے بعد پانچ مئی 2025 کو باضابطہ بند ہو گئی ہے، فروری کے آخر میں مائیکرو سافٹ نے ” اسکائپ ” کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ اسکائپ کے بجائے دیگر ایپ کو فروغ دینے پر توجہ کر رہے ہیں، 2010 میں اسکائپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد تین سو ملین سے زیادہ تھی، اسکائپ کو مائیکرو سافٹ نے 2011 میں خریدا تھا، مائیکرو سافٹ نے اسکائپ کے یوزرز کو اپنے پلیٹ فارم ’ٹیمز‘ پر منتقل کر دیا ہے، اسکائپ پر ڈیٹا جنوری 2026 تک رہے گا اس کے بعد ختم کر دیا جائے گا۔

Leave a reply