یوکرین جنگ کب ختم ہوگی ؟ ٹرمپ نےسب بتادیا

0
156
یوکرین جنگ کب ختم ہوگی ؟ ٹرمپ نےسب بتادیا

ہاٹ لائن نیوز :امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےواشنگٹن میں فرانسیسی صدرمیکرون کیساتھ ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے، جسمیں امریکی صدرٹرمپ نے کہاہےکہ یوکرین جنگ چندہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اس ہفتے یا اگلے ہفتے یوکرائن کے صدر سے ملاقات کی توقع کی جارہی ہے۔ روسی صدر پوٹن کے بارے میں ، امریکی صدرنے کہا کہ پوٹن یورپی امن فوج کو قبول کرینگے۔

ایک پریس کانفرنس میں ، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین میں یورپی افواج کو امن کیلئے بھیجنا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ روس نے یوکرین جنگ کو روکنے میں بہت پیشرفت کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے افسوس کا اظہار کیا کہ یہ جنگ کبھی نہیں ہوتی اگروہ اس وقت صدر ہوتے اور کہا کہ وہ انسانیت کیخلاف جنگ کےمسئلےکو حل کرنیکی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a reply