یونیورسٹی کی چلتی بس سے گر کر طالب علم ہلاک

0
184
یونیورسٹی کی چلتی بس سے گر کر طالب علم ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر بیوٹمز یونیورسٹی کی چلتی بس سے گر کر ایک طالب علم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی بس طلباء کو چھٹی کے بعد شہر لے جارہی تھی کہ ایئرپورٹ روڈ پر بس سے دو طلباء گر گئے۔

پولیس کے مطابق بس کے ٹائر تلے گرنے سے علی اکبر نامی طالب علم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرے طالب علم بلال احمد کو سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے بس کو قبضے میں لے لیا۔

Leave a reply