یوم آزادی پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

یوم آزادی پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل
دنیا کے مشہور سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی 14 اگست پر اپنا ڈوڈل تبدیل کیا ہے، یومِ آزادی کی موقع پر گوگل نے ڈوڈل کے ڈیزائن میں تبدیلی کر کے سبز ہلالی پرچم کو لہراتے ہوئے دکھایا ہے ،جس کے پیچھے بادلوں کی شکل میں گوگل کا نام لکھا نظر آرہا ہے۔
گوگل پر دنیا بھر کے تہواروں، ایونٹس، اہم مواقع اور بین الاقوامی سطح پر اہم شخصیات کی مناسبت سے ڈوڈل تبدیل کیا جاتا ہے، اہم موقع پرڈوڈل تبدیل کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گوگل نے 14 اگست پر اپنا ڈوڈل یوم آزادی کی مناسبت سے ڈیزائن کیا ہے۔








