یورپی یونین نے یوکرین کی مالی ضروریات پوری کرنے کا عندیہ دے دیا

0
45
یورپی یونین نے یوکرین کی مالی ضروریات پوری کرنے کا عندیہ دے دیا

یورپی یونین کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کو اگلے دو برسوں تک مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی دفاعی اور معاشی ضروریات پوری کر سکے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق امداد کے حجم اور تقسیم کے طریقہ کار پر حتمی فیصلہ دسمبر میں متوقع ہے۔

یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دفاعی شعبے میں ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ موجودہ چیلنجز کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکے۔

ادھر یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے یوکرین کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

Leave a reply