یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

0
100
یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

برسلز: یورپی یونین نے ایران پر جوہری معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کے باعث نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدامات 2015 کے جوہری معاہدے کی شرائط کی مسلسل خلاف ورزی کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔

یورپی یونین کے اعلامیے کے مطابق، ایران کے مرکزی بینک سمیت متعدد ایرانی مالیاتی اداروں کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، جبکہ بعض ایرانی حکام پر سفری پابندیاں بھی نافذ کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، ایرانی خام تیل کی خرید و فروخت، سونے کی تجارت اور بحری صنعت سے متعلق مخصوص اشیاء کی برآمد پر بھی قدغن لگا دی گئی ہے۔

یورپی یونین نے واضح کیا ہے کہ ان پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ سفارتی رابطوں کے دروازے کھلے رہیں گے تاکہ مستقبل میں ممکنہ مذاکرات کی راہ ہموار کی جا سکے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 27 ستمبر کو 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو حاصل رعایتوں میں توسیع کی قرارداد منظور نہ ہو سکی تھی، جس کے بعد ایران پر سابقہ پابندیاں دوبارہ لاگو ہو گئی ہیں۔

Leave a reply