یمن میں یرغمال بنائے گئے ایل پی جی ٹینکر اور عملے کے تمام افراد بحفاظت رہا

0
83
یمن میں یرغمال بنائے گئے ایل پی جی ٹینکر اور عملے کے تمام افراد بحفاظت رہا

یمن میں حوثیوں کے زیر حراست ایل پی جی ٹینکر اور اس پر سوار 27 رکنی عملہ بالآخر رہا کر دیا گیا ہے۔ عملے میں 24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شہری شامل تھے، جنہیں اب یمن سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا کہ پاکستانی سکیورٹی اداروں کی مسلسل محنت اور مختلف آپشنز کے استعمال کے بعد عملے کی رہائی ممکن ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ “اداروں نے دن رات ایک کر دیا، قوم نے پھر ثابت کیا کہ ہم مل کر سب کچھ کر سکتے ہیں۔”

واضح رہے کہ 17 ستمبر کو ایرانی بندرگاہ بندر عباس سے یمن کی جانب روانہ ہونے والے ایل پی جی ٹینکر کو راستے میں اسرائیلی ڈرون حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد حوثیوں نے جہاز اور عملے کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

رہائی کے بعد تمام عملہ بحفاظت وطن واپسی کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔

Leave a reply