ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کو 105 چالان، جرمانہ 2 لاکھ 10 ہزار روپے تک پہنچ گیا

0
17
ہیلمٹ نہ پہننے پر شہری کو 105 چالان، جرمانہ 2 لاکھ 10 ہزار روپے تک پہنچ گیا

مظفرگڑھ: ایک شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے نام پر رجسٹرڈ موٹرسائیکل پر ہیلمٹ نہ پہننے کے باعث 105 ای چالان جاری کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 2 لاکھ 10 ہزار روپے بنتی ہے۔
متاثرہ شہری کے مطابق اس نے دسمبر 2024 میں بغیر رجسٹریشن والی موٹرسائیکل ایک شو روم کو فروخت کر دی تھی، تاہم بعد میں مبینہ طور پر اس کی رضامندی کے بغیر موٹرسائیکل کی رجسٹریشن اس کے نام پر کرا دی گئی۔
شہری کا کہنا ہے کہ اگست 2025 سے اب تک موٹرسائیکل پر مسلسل ای چالان جاری ہوتے رہے، جبکہ چالان موصول ہونے کے بعد اسے معلوم ہوا کہ گاڑی اب بھی اس کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ اس نے مبینہ غیرقانونی رجسٹریشن کے معاملے پر شو روم مالک کے خلاف متعلقہ حکام کو درخواست دے دی ہے۔
پولیس کیمطابق شہری کی درخواست موصول ہونیکے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ حقائق سامنے آنیکے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Leave a reply