ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ، 2 خواتین گرفتار

0
178
ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ، 2 خواتین گرفتار

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں تاجر کو ہنی ٹریپ کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، مقدمہ درج کرکے 2 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کیمطابق اس سلسلے میں ڈپٹی اٹارنی جنرل سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ 20 اگست کو ڈاکٹر ماہم نامی خاتون نے تاجر سہیل محمود کو گلبرگ کے ایک ہوٹل میں بلایا۔ عروج نام کی لڑکی ایک آدمی کے ساتھ آئی اور اس پر تشدد کیا۔

ڈاکٹر ماہم نے اس کا پرس، بزنس کارڈ اور گاڑی چھین لی جبکہ نامعلوم شخص نے اسے بندوق کی نوک پر برہنہ کیا اور اسے خاتون کے ساتھ فحش حرکات کرنے پر مجبور کیا۔

اس دوران نامعلوم شخص ویڈیو بناتا رہا، پھر دونوں اسے کمرے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ملزمان ویڈیو ڈیلیٹ کرنے پر 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاجر کو ہنی ٹریپ کا نشانہ بنانے والی دونوں خواتین کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے جب کہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Leave a reply