ہندوستانی ٹیم لگاتار 3 میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئی

0
249
ہندوستانی ٹیم لگاتار 3 میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئی

ہاٹ لائن نیوز : ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم مسلسل تین میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

مونگ کاک میں کھیلے گئے میچز میں روبن اتھپا کی کپتانی میں بھارتی ٹیم کو گزشتہ روز روایتی حریف پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایونٹ میں بھارتی ٹیم کا پہلا میچ متحدہ عرب امارات سے تھا جس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ایک رن سے شکست دی۔ بھارت کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا تاہم بھارتی ٹیم صرف 129 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

دوسرے میچ میں بھارت کا مقابلہ انگلینڈ سے تھا لیکن اس میچ میں بھی اسے یکطرفہ مقابلے کے بعد 15 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

مسلسل تین میچوں میں ناکامی کے بعد ہندوستانی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔

Leave a reply