
ہاٹ لائن نیوز : لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں علیمہ خان سے متعلق کہا ہے کہ وہ میری بہنوں کی طرح ہیں میں انکے خلاف کوئی بات نہیں کرونگا ۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے قائد نواز شریف کے استقبال کے لیے ائیر پورٹ گیا تھا میری فیملی کے خلاف دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ، ہم 6 سال سے مقدمہ میں پیش ہورہے ہیں ۔
یہ انکے لیڈر کی تربیت ہے میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔بانی پی ٹی آئی کی اور انکی بہنوں کی پرورش ہی ایسے ماحول میں ہوئی ہیں۔میں کچھ نہیں کہوں گا ، میں انکے لیے دعا کرتا ہوں اللہ انکو ہدیات دے اور ملک کے لیے انکے دل میں رحم آ جائے ۔
سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ 4 سالوں میں انہوں نے ملک کو تباہ کیا ہے، ہم 28 مئی والے ہیں اور یہ 9 مئی والے ہیں ، شہباز شریف وزاعظم اور وزیر اعلی مریم بنانے جارہی ہیں ، ہم مہنگائی کا توڑ جانتے ہیں ۔









